17 اگست 2013 - 19:30
اخوان المسلمین کے ایک ہزار سے زیادہ رہنما اور کارکن گرفتار

مصر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مصرکے مختلف صوبوں میں اخوان المسلمین کے ایک ہزار چار رہنماوں اور کارکنون کو گرفتار کرلیاگيا ہے۔

ابنا: یہ اعداد و شمار عبوری حکومت کی وزارت داخلہ نے دئے ہیں۔ عبوری حکومت نے ایک بیان میں دعوی کیا ہےکہ اخوان  المسلمین کے ہتھیار بند کارکن سرکاری اداروں اور پولیس چوکیوں پرحملے کررہے ہیں۔ مصری وزارت داخلہ نے کہا کہ جن مقامات پر دھرنا دیا جارہا ہے انہیں خالی کروالیاجائے گا۔ اس بیان کے مطابق سکیورٹی فورسس نے دسیوں بندوق اور پستول اور ایک ہزار سے زائد گولیان ضبط کی ہیں،ادھر مصر کے وزیر اعظم نے مطالبہ کیا ہے کہ اخوان المسلمین کوکالعدم قراردیا جائے۔ واضح رہے مصر میں گذشتہ روز ہونے والی جھڑپوں میں ایک سو تہترافراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی  ہوئے ہیں۔

.......

/169